لاس اینجلس،29جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حکام کے مطابق الاسکا میں ایک امریکی شہری پر بحری سفر کے دوران اپنی بیوی کو قتل کر دینے کے حوالے سے فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔بحری جہاز کی کمپنی میں کام کرنے والے افراد جب جہاز میں اُس کمرے میں پہنچے جہاں پر 39سالہ کینیتھ منزاناریس اور اس کی بیوی قیام پذیر تھے تو انہوں نے کینیتھ کی بیوی کو خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا جب کہ اس کے سر میں ایک بڑا زخم بھی موجود تھا۔سکیورٹی اہل کاروں کے پہنچنے سے قبل اس جوڑے کے کمرے تک پہنچنے والے عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے کینیتھ کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون دیکھا۔ ایک عینی شاہد نے واقعے کے بارے میں پوچھا تو کینیتھ نے جواب دیا کہ یہ مسلسل میرے ساتھ مذاق کر رہی تھی۔مذکورہ قاتل کو بدھ کے روز حراست میں لیا گیا تھا۔